دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ ازدواجی رشتے میں منسلک ہونے کیلئے تیار

منگل 29 دسمبر 2015 13:20

دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ ازدواجی رشتے میں منسلک ہونے کیلئے تیار

جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ نے باہم ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے باوجود تاحال اپنے تعلقات کو قبول نہیں کیا ہے۔ زرائع کے مطابق یہ حسین جوڑی آئندہ سال کے اوائل میں ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تعلقات کا اقرار کرنے کے ساتھ ساتھ شادی کا اعلان بھی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مزید دونوں اداکار اپنے والدین کی خوشی سے اس بندھن کو باندھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ رنویر سنگھ کے والدین کو اپنے بیٹے کی پسند بے حد پسند ہے تاہم دوسری جانب دیپکا کے والدین کی وجہ سے رشتہ ابھی تک کسی بندھن میں بندھے بغیر ہے۔ دونوں سٹارز آجکل اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی ”باجی راوٴ مستانی“ کی کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں