زیادہ سٹیج ڈراموں کی بجائے معیار کو ترجیح د وں گی ‘سنہری خان

منگل 29 دسمبر 2015 13:41

زیادہ سٹیج ڈراموں کی بجائے معیار کو ترجیح د وں گی ‘سنہری خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) نامور ادکارہ سنہری خان نے کہا ہے کہ زیادہ سٹیج ڈراموں کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘ مجھے امید ہے کہ آئندہ سال فلم انڈسٹری کیلئے ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سنہری خان نے کہا کہ میں جب سے سٹیج انڈسٹر ی میں آئی ہوں میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ ڈراموں کی بجائے صرف معیارکو تر جیح دوں اور میں اس میں کا میاب جا رہی ہوں وہ ایک دو ہی کیوں نہ ہوں اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر ونگی ۔