باکمال لوگ، لاجواب سروس، نوجوان کا کاک پٹ میں جبکہ خاتون کا اکانومی ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر

منگل 29 دسمبر 2015 13:55

باکمال لوگ، لاجواب سروس، نوجوان کا کاک پٹ میں جبکہ خاتون کا اکانومی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء)باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، خود کو کیپٹن ظاہر کریں اور جہاز کے کاک پٹ میں پائلٹوں کے ساتھ سفر کریں۔ ایسا ہی ایک واقعہ لاہور سے کراچی آنے والی ایک پرواز میں پیش آیا۔مسافروں کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 307 لاہور سے کراچی آنے والی میں ایک نوجوان اور ایک خاتون سوار تھے۔

(جاری ہے)

نوجوان نے پورا سفر پائلٹوں کے ساتھ کاک پٹ میں کیا جبکہ اس کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی جس کے پاس اکانومی کا ٹکٹ تھا مگر وہ بزنس کلاس میں بیٹھی رہیں۔

نوجوان نے اپنا نام کیپٹن خالد جبکہ خاتون کو اپنی اہلیہ بتایا مگر نوجوان کی عمر دیکھ کر بظاہر ایسا نہیں لگتا تھا۔ پورے سفر کے دوران لڑکا بار بار بزنس کلاس میں آتا اور خاتون سے خوش گپیاں کرتا رہا۔ پی آئی اے کے قوانین کے مطابق جہاز کا پائلٹ بھی اگر مسافر بن کر سفر کر رہا ہو تو اسے کاک پٹ میں آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔