ای ریٹرن کے ذریعے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعدادمیں اضافہ، تعداد5 لاکھ تک پہنچ گئی

منگل 29 دسمبر 2015 13:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) میں الیکٹرانک ریٹرن(ای ریٹرن)کے ذریعے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ای ریٹرن کے ذریعے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد5 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس پیئرز کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے سہولت دی جا رہی ہے اور ایف بی آر میں ای ریٹرن کے ذریعے انکم ٹیکس گوشوارے ادا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال صرف 2 لاکھ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے بذریعہ ای ریٹرن جمع کرائے تھے۔