Live Updates

پشاور : یہ ہوتا ہے اصل لیڈر، شوکت خانم پشاور اسپتال کا افتتاح عمران خان کے ہاتھوں‌نہیں‌ہو گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 13:57

پشاور : یہ ہوتا ہے اصل لیڈر، شوکت خانم پشاور اسپتال کا افتتاح عمران ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء) : پشاور میں آج شوکت خانم اسپتال کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بھی پشاور پہنچ چُکے ہیں۔ البتہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان خود شوکت خانم اسپتال پشاور کا افتتاح نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شوکت خانم اسپتال پشاور کا افتتاح کم سن فاخر آفریدی ہاتھوں کروایا جائے گا۔ فاخر آفریدی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہے ، شوکت خانم اسپتال پشاور کی انتظامیہ نے اسپتال کا افتتاح فاخر آفریدی کے ہاتھوں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر عمران خان اور ان کی ٹیم کے اس اقدام کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :