آل کراچی انیس شہید ، راجہ شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ، کھو کھرآپار نیشنل نے بلوچ سٹار شرافی کو ہرا دیا
منگل 29 دسمبر 2015 13:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یاد گاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں کھو کھرآپار نیشنل نے مد مقابل بلوچ اسٹار شرافی کو پنالٹی ککس پر 3-0سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برا بری پر ختم ہوا کھیل کے 22ویں منٹ پر کھو کھرآپار نیشنل کو ریفری شفیع بلوچ نے پنالٹی الاٹ کی جس پر ان کے کھلاڑی عبدالخالد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن کھیل کے آخری لمحات میں بلوچ اسٹار شرافی کے شاہنواز بلوچ نے گول اسکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا پنالٹی ککس مرحلے میں کھوکھرآپار نیشنل نے کامیابی اپنے نام کرلی اس میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف فٹ بال آرگنائزر ماسٹر رحیم سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر جلال مراد فٹ بال کلب کے چیئر مین وشدل بلوچ ،کوچ محمد علی ،احمد بلوچ ،طارق خان ،نذر محمد ،دلاور خان اور دیگر موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی ماسٹر رحیم نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں ریفریز کے فرائض شفیع بلوچ نے اپنے معاؤنین ساتھیوں ممتاز شاہ اور اشرف خان کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر با با آدم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.