مشہور فٹبال کلب ریال میڈرڈ کی کوپا ڈیل رے ٹورنامنٹ میں شرکت کی درخواست مسترد

منگل 29 دسمبر 2015 14:02

مشہور فٹبال کلب ریال میڈرڈ کی کوپا ڈیل رے ٹورنامنٹ میں شرکت کی درخواست ..

میڈرڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29دسمبر- 2015ء) سپین کی عدالت نے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کی کوپا ڈیل رے ٹورنامنٹ میں شرکت کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق سپین کی کھیلوں کی عدالت نے کلب کی درخواست کو ہر پہلو سے جانچنے کے بعد مسترد کردی ، رپورٹس کے مطابق کلب عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتا ہے لیکن اسے سپین کی عام مقدموں کی عدالت میں جانا پڑے گا ۔ یاد رہے کہ 19 بار کی چیمپین ریال میڈرڈ کو 2 دسمبر کو کیڈیز کیخلاف میچ میں معطل کھلاڑی ڈینس کو میدان میں اتارنیکی پاداش میں کوپا ڈیل رے سے باہر کردیا گیا تھا ۔ کوپا ڈیل رے کا اگلا مرحلہ 6 جنوری 2016ء سے شروع ہوگا ۔