میلبورن ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 177 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-0 سے نام کرلی

منگل 29 دسمبر 2015 14:26

میلبورن ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 177 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-0 ..

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29دسمبر۔2015ء) کینگروز باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 177 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، نیتھن لیون نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلین ٹیم نے میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز 179 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر کے مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 460 رنز کا ہدف دیا، عثمان خواجہ کی نصف سنچری، سٹیون سمتھ 70 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جواب میں آسٹریلین باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم نے 460 رنز ہدف کے تعاقب میں 282 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان ہولڈر نے 68 اور دنیش رامدین 59 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مچل مارش نے 4، نیتھن لیون نے 3 جیمز پیٹنسن نے 2 جبکہ پیٹر سڈل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 179 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دیکلیئر کر دی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 460 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے براتھویٹ اور چندریکا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا، براتھویٹ پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 31 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر سمتھ کے ہوتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ڈیرن براوو دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 21 رنز بناکر پیٹر سڈل کی گیند پر نیول کے ہوتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، چندریکا تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 37 رنز بناکر جیمز پیٹنسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، مارلون سمیولز بھی کوئی عمدہ کھیل پیش نہ کرسکے اور 19 رنز بناکر مچل مارش کی گیند پر نیول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، بلیک ووڈ ویسٹ انڈیز کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 20 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، دنیش رامدین چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 59 رنز بناکر مچل مارش کی گیند پر نیول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،کارلوش براتھویٹ ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے اس موقع پر کپتان ہولڈر بھی اپنی ٹیم کا ساتھ چھوڑ کر چلے گئے وہ 68 رنز بناکر مچل مارش کی گیند پر ہازلیووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، کیماروئچ نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رنز بناکر جیمز پیٹنسن کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، جرومی ٹیلر کوئی رن بنائے بغیر مچل مارش کی گیند پر جیمز پیٹنسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، وریکین 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں ویسٹ انڈین ٹیم 460 رنز ہدف کے تعاقب میں 282 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور آسٹریلیا نے دوسرا میچ 177 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔ نیتھین لیون کو میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :