گورنر راج کیس کی سماعت:

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیئے

منگل 29 دسمبر 2015 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں گورنر راج سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو 5جنوری کے لیے ایک بار پھر سے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز سندھ ہائی کورٹ میں صوبے میں گورنر راج کے نفاذسے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ، عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ صوبہ سندھ میں عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں،حکومت سندھ کی آئینی مشینری ناکام ہوچکی ہے عدالت صدر پاکستان کو ہدایت جاری کرے کہ آرٹیکل 234کے تحت سندھ میں گورنرراج نافذ کریں ۔

عدالت نے کیس کی سماعت 5جنوری تک ملتوی کرئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ایک بار پھر سے نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :