بہت سی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئی ہیں ،میرے پاس وقت نہیں،پریانکا چوپڑا

منگل 29 دسمبر 2015 15:04

بہت سی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئی ہیں ،میرے پاس وقت نہیں،پریانکا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ مجھے بہت سے فلموں میں کام کرنے کے لئے پیشکش ہو رہی ہیں لیکن میرے پاس ٹائم نہیں ہے، میراکام صرف فلم میں پرفارم کرنا ہے اور اس کی ریلیزہونے کے بعد اس کے بزنس پر نظر رکھنا نہیں یہ بات انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،پریانکا کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم کی نمائش کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے بزنس میں فرق آنا ایک فطری عمل ہے۔

(جاری ہے)

”باجی راوٴ مستانی“ میں سیکنڈ ہیروئن کے کردار سے متعلق سوال پراداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک انٹرنیشنل اداکارہ ہیں اور اس قسم کے کرداروں سے انکے کیریئر پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس موقع پر پریانکا سے جب معروف بھارتی خلاباز خاتون کلپنا چاولہ کی زندگی پربنائی جانیوالی فلم میں کام کرنے کے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے خاموشی اختیار کرلی تاہم کچھ دیر بعد کہا کہ انھیں بہت سی فلموں کی پیشکش کی گئی ہے تاہم ان کے پاس ان سب میں اداکاری کرنے کا وقت نہیں ہے۔