نیل مکیش آئندہ سال اپنا سنگل ٹریک ریلیز کریں گے

منگل 29 دسمبر 2015 15:09

نیل مکیش آئندہ سال اپنا سنگل ٹریک ریلیز کریں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار نیل مکیش نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی کود پڑے ۔ کہتے ہیں آئندہ سال اپنا سنگل ٹریک جاری کروں گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے نو گیت تیار کر لئے ہیں جو کہ میں اپنی فلموں میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ سال اپنا سنگل ٹریک ریلیز کر دوں گا انہوں نے کہا کہ میں اپنے گانے دو فلموں میں استعمال کروں گا انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک ٹی وی کمرشل میں نے ڈائریکٹ کیا انہوں نے کہا کہ میں بہت سی صلاحیتوں کا مالک ہوں اور بتدریج اپنے تمام کارڈز کھولوں گا ۔