کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے سری لنکا کیخلاف تین سو کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کا دوسرا بڑا ریکارڈ بنا ڈالا

منگل 29 دسمبر 2015 15:17

کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے سری لنکا کیخلاف تین سو کے سٹرائیک ریٹ سے ..

کرائسٹ چرچ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29دسمبر- 2015ء) سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل کا سٹرائیک ریٹ 310 رہا جو کسی ففٹی پلس اننگز کے دوران دوسری بہترین کاوش بھی ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈ ویلیئرز نے ویسٹ انڈیز کیخلاف جوہانسبرگ میں 44 بالز پر 149 رنز 338.63 کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے تھے ۔ مارٹن گپٹل محض 17 بالز پر ففٹی مکمل کرکے بھی ڈ ویلیئرز کی 16 بالز پر نصف سنچری کے بعد دوسرے نمبر پر رہے مگر یہ نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز ترین ون ڈے ففٹی تھی کیونکہ ورلڈ کپ 2015ء میں برینڈن میکولم نے انگلینڈ کیخلاف 18بالز پر نصف سنچری بنائی تھی ۔