ڈاکٹر عاصم کو90دن تحویل میں رکھنے کے باوجود رینجر زعدالت میں ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کر سکی ‘ سینیٹر شبلی فراز

منگل 29 دسمبر 2015 15:45

ڈاکٹر عاصم کو90دن تحویل میں رکھنے کے باوجود رینجر زعدالت میں ٹھوس ثبوت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مہذہب ممالک میں پہلے ثبوت اور پھر کسی کو گر فتار کیا جاتا ہے مگر ڈاکٹر عاصم حسین کے معاملے میں رینجرز نے پہلے انکو گر فتار کیا مگر90دونوں بعد بھی انکے خلاف عدالت میں ٹھوس اور مکمل ثبوت فراہم نہیں کر سکی ‘کسی بھی معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیے ‘پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ دونوں ہی موجودہ محاذآرائی کی ذمہ دار ہے اور پیپلزپارٹی کے چاروں صوبوں میں احتساب کے مطالبے کی ہم بھی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں پاکستان تحر یک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور وفاق اور سندھ میں معاملات کو بہتر کر یں اور پیپلزپارٹی کو بھی چاہیے کہ وہ بھی کسی بھی کیس پر اثرانداز نہ ہوبلکہ سب کچھ آئین وقانون کے مطابق ہی ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک سے کر پشن اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو نا چاہیے اور تحر یک انصاف پہلے دن سے ہی یہ کہہ رہی ہے کہ احتساب کے معاملے میں کسی ایک جماعت یا صوبہ کو ٹارگٹ کر نے کی بجائے تمام صوبوں میں کر پشن کر نیوالوں اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفر یق کاروائی کر نی چاہیے سب کچھ آئین وقانون کے مطابق ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :