برطانوی فٹبال کلب مانچسٹرسٹی سے رابطے میں ہوں ، نیمارجونیئر

منگل 29 دسمبر 2015 16:14

برطانوی فٹبال کلب مانچسٹرسٹی سے رابطے میں ہوں ، نیمارجونیئر

بارسلونا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29دسمبر- 2015ء) برازیلین سٹار فٹ بالر نیمارجونیئر نے انگلش کلب مانچسٹرسٹی سے رابطوں کی تصدیق کردی ہے ۔ گزشتہ روز بارسلونا ایئرپورٹ پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے نیمار جونیئر کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ وہ مانچسٹرسٹی سے مسلسل رابطے میں ہیں اور جلد کوئی فیصلہ کریں گے ، انہوں نے کہا زندگی بہت لمبی ہے اور اس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے خواب بہت بڑے ہیں جنہیں پورا کر نے کیلئے انہیں ابھی بہت سفر طے کر نا ہے ، واضح رہے کہ بارسلونا فٹبال کلب نے ٹاپ سکورر کو چھوڑنے کیلئے 140 ملین پاؤنڈز کی بولی لگائی ہے ۔