پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم کا اتھلیکٹس ٹریک 8سال بعد تبدیل کرنے کا فیصلہ

منگل 29 دسمبر 2015 16:21

پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم کا اتھلیکٹس ٹریک 8سال بعد تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء ) پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم کا اتھلیکٹس ٹریک 8سال بعد تبدیل کرنے اور اسٹیڈیم میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش 5ہزار تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم کے پرانے ٹریک کو اتھلیکٹس مقابلوں کے لئے ”ان فٹ “ قرار دیا گیا تھا ۔ جس کے بعد محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے ٹریک کی تبدیلی کی منظوری بھی مل گئی تھی ۔ اب ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے جنوری میں ٹریک تبدیلی کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش 5ہزار تک بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :