رینجرز اور پولیس کی کارروائی 77جرائم پیشہ ملزمان گرفتار قبضے سے اسلحہ بر آمد

منگل 29 دسمبر 2015 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) رینجرز اور پولیس نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 77 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 77 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق سیاسی اور کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے جن علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ان میں نیوکراچی، اتحاد ٹاوٴن، موچکو، لیاقت آباد بھینس کالونی، ملیر سٹی اور لانڈھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاوٴن اور لی مارکیٹ میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے جب کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :