قانون نافذ کر نے والے اداروں کی کارروائی گرفتار ملزم کی نشان دہی پر لائنز ایریا سے زیر زمین چھپائی گئی 2 ہزار گولیاں برآمد

منگل 29 دسمبر 2015 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء)قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشان دہی پر لائنز ایریا سے زیر زمین چھپائی گئی 2 ہزار گولیاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

پیراورمنگل کی درمیانی رات کراچی کے علاقے لائنزایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ایک پلاٹ میں بھاری مشین کی مدد سے کھدائی کرکے مختلف اقسام کی 2 ہزارگولیاں برآمد کرلیں۔سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ کارروائی پہلے سے گرفتارملزم کی نشاندہی پرعمل میں آئی ہے اوربرآمد ہونے والی گولیوں میں ایس ایم جی ، جی تھری اور8 ایم ایم کی گولیاں شامل ہیں دوسری جانب قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے جمشید روڈ پرکارروائی کرکے سیاسی جماعت کے یونٹ انچارج کو گرفتارکرلیا۔