نئی حج پالیسی میں پاکستان کے حج کوٹے میں 30ہزار عازمین کے اضافے کا امکان

منگل 29 دسمبر 2015 16:45

نئی حج پالیسی میں پاکستان کے حج کوٹے میں 30ہزار عازمین کے اضافے کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) نئی حج پالیسی میں پاکستان کے حج کوٹے میں 30ہزار عازمین کے اضافے کا امکان ہے،سعودی وزارت حج تمام مسلمان ممالک کیلئے نیا حج کوٹا مختص کرنے کے حوالے سے اجلاس آئندہ ماہ جنوری میں طلب کریگی جس میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف بھی شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے باعث گزشتہ 3 سال سے پاکستان کا حج کوٹا 20 فیصد کم کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان دنوں پاکستان کا کوٹا ایک لاکھ 45 ہزار ہے، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی آبادی کے لحاظ سے یہ کوٹا ایک لاکھ 85 ہزار حاجیوں کا ہو گا جو سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں نصف، نصف تقسیم کیا جائیگا، سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ طواف کیلئے عارضی طور پر بنائے گئے معلق مطاف کو آئندہ ماہ صیام سے قبل ہٹا دیا جائے گا، ہنگامی مطاف کی جگہ مستقل مطاف کی تیاری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، مستقل مطاف سے ایک گھنٹے میں 1 لاکھ 7 ہزار زائرین طواف کعبہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :