مردان خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 16:53

مردان خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء): مردان میں خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک کے طالبان کے ایک حامی دھڑے جماعت الاحرار کی جانب سے قبول کر لی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ذرائع نے بتایا کہ مردان میں نادرا آفس کے باہر خود کش حملے کے ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کر لی ہے. واضح رہے کہ مردان میں خود کش حملے میں 18 افراد جاں بحق اور 47 افراد زخمی ہوئے.