مودی کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجوں نے نئی باڑ لگانا شروع کردی

منگل 29 دسمبر 2015 17:02

مودی کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجوں نے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء)مودی کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجوں نے نئی باڑ لگانا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق 25 دسمبر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک دورہ پاکستان کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجوں کی نقل و حرکت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آریاجس کے باعث وادی نیلم کے مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ علاوہ ازیں بھارتی فوج نے سرحد کے ساتھ نئی باڑبھی لگانا شروع کردی ہے۔