کراچی ،رینجرز اور پولیس کے چھاپے،77جرائم پیشہ ملزمان گرفتار

گرفتارملزمان میں کالعدم تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں،ترجمان رینجرز

منگل 29 دسمبر 2015 17:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) رینجرز اور پولیس نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 77 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رینجرز اور پولیس نے نیوکراچی، اتحاد ٹاؤن، موچکو، لیاقت آباد، بھینس کالونی، ملیر سٹی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 77 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق سیاسی اور کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن اور لی مارکیٹ میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے جب کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :