ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی دوبارہ ایک ساتھ دیکھی جانے لگی

دونوں نئے سال کی تقریبات بھی ساتھ ہی منائیں گے

منگل 29 دسمبر 2015 18:23

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی دوبارہ ایک ساتھ دیکھی جانے لگی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 دسمبر۔2015ء) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان کیمسٹری اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ہے اور دونوں کو مختلف مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ویک اینڈ پر یہ جوڑی ایک مرتبہ پھر ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھی گئی جس پر لوگ خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں نئے سال کی تقریبات بھی ساتھ ہی منائیں گے البتہ اس کے مقام کا کسی کو بھی علم نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اس جوڑی نے 20 دسمبر کو بھی انڈین سپر لیگ فائنلز ساتھ بیٹھ کر دیکھا تھا۔ ۔