دورہ نیوزی لینڈ، ٹیم سلیکشن کیلئے سلیکٹرز کی مشاورت ، پہلے مرحلے میں صرف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان ہونیکا امکان

منگل 29 دسمبر 2015 19:25

دورہ نیوزی لینڈ، ٹیم سلیکشن کیلئے سلیکٹرز کی مشاورت ، پہلے مرحلے میں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن کیلئے سلیکٹرز کی مشاورت جاری ہے اور ابتدائی طور پر صرف ٹی 20 ٹیم کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن کیلئے سلیکٹرز نے سر جوڑ لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سکواڈ میں محمد عامر کو شامل کرنے کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں لیکن ابھی تک ان کے ویزے کی درخواست نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں صرف ٹی 20 ٹیم کا اعلان کیا جا سکتا ہے جبکہ ون ڈے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے عمر گل، عماد وسیم اور جنید خان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ بلال آصف ، عامر یامین اور عمران خان جونیئر کو ٹیم سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔