پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں سابق بھارتی ائیرفورس آفیسر گرفتار

رنجیت نے بھارتی ائیر فورس کی حالیہ مشقوں، مختلف یونٹس کی تعیناتی اور طیاروں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہامی بھری تھی،نئی دہلی پولیس کی ہرزہ سرائی

منگل 29 دسمبر 2015 20:34

پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں سابق بھارتی ائیرفورس آفیسر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔29 دسمبر۔2015ء) بھارت میں پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں بھارتی ائیرفورس کے سابق افسر کو گرفتارکرلیاگیا، رنجیت نے مبینہ طورپربھارتی ائیر فورس کی حالیہ مشقوں، مختلف یونٹس کی تعیناتی اور طیاروں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہامی بھری تھی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو دہلی پولیس نے مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی کو خفیہ معلومات پہنچانے کے الزام میں انڈین ائیر فورس کے ایک سابق افسر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

نئی دہلی پولیس نے الزام عائد کیا کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس کو ائیر فورس کی مشقوں کی تفصیلات فراہم کرنے والا ملزم رنجیت کے کے ’ہنی ٹریپ‘ کا شکار بنا۔دہلی پولیس کے جائنٹ کمشنر رویندر یادو نے ایک بیان میں کہا کہ رنجیت نے ائیر فورس کی حالیہ مشقوں، مختلف یونٹس کی تعیناتی اور طیاروں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہامی بھری تھی،پولیس نے الزام عائد کیاکہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے رنجیت کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے خفیہ معلومات شیئر کرنے کی ترغیب دینے کیلئے ایک خاتون کو استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :