نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمینٹ پلان کے تحت تمام تقسیم کار کمپنیوں کے لئے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے کمی کی منظوری دیدی

قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو جنوری کے بلوں میں ہو گا

منگل 29 دسمبر 2015 21:02

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمینٹ پلان کے تحت تمام تقسیم کار کمپنیوں ..

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 دسمبر۔2015ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمینٹ پلان کے تحت تمام تقسیم کار کمپنیوں کے لئے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے کمی کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو جنوری کے بلوں میں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :