ملکی صر ا فہ ما ر کیٹو ں میں سونا مزید سستا ہو گیا

فی تو لہ سو نے کی قیمت44ہزار 450رو پے سے گھٹ کر44ہزار400رو پے پر آ گئی

منگل 29 دسمبر 2015 21:38

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 دسمبر۔2015ء) عا لمی صرا فہ ما ر کیٹ میں فی او نس سو نے کی قیمت مزید کم ہو گئی جس کے بعد ملکی صر ا فہ ما ر کیٹو ں میں سونا مزید سستا ہو گیا ۔منگل کے روز 2ڈا لر کی کمی سے عا لمی صر ا فہ ما رکیٹ میں سو نے کی فی او نس قیمت1070ہو گئی۔

(جاری ہے)

آ ل پا کستان سپر یم کو نسل جیو لرز ایسو سی ایشن کی ر پو ر ٹ کے مطا بق منگل کے روز ملکی صر ا فہ ما ر کیٹوں میں ایک تولہ سو نے کی قیمت میں50رو پے کی کمی ر یکا رڈ کی گئی جس کے بعدکرا چی،حید رآباد،لاہور،ملتان،فیصل آ باد،اسلام آ باد،راولپنڈی اور کو ئٹہ کی صرا فہ ما کیٹو ں میں ایک تو لہ سو نے کی قیمت44ہزار 450رو پے سے گھٹ کر44ہزار400رو پے پر آ گئی اسی طرح42رو پے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 38ہزار57رو پے ہو گئی جبکہ ایک تو لہ چاندی کی قیمت660رو پے پر مستحکم ر ہی