کراچی، ٹھٹھہ ڈوئیل کیریج وے صوبے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ کی ترقی ،تھرکول سمیت صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عوام اور پی پی کی قیادت کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر قائم ہوں،تقریب سے خطاب
منگل 29 دسمبر 2015 22:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی - ٹھٹھہ ڈوئیل کیریج وے صوبے کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں سندھ کی ترقی اور تھرکول سمیت صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اپنے عوام اور پی پی کی قیادت کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر قائم ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ کر اچی -ٹھٹھہ ڈوئیل کیریج وے کے منصوبے کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں صوبائی وزراء ، سیکریٹریز ، ایف ڈبلیو اواور دبئی اسلامک بینک کے نمائندگان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا کہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کے ساتھ ملکر سڑکوں کا جال بچھانے اور انفرااسٹرکچر کی تعمیرکے تحت کراچی- ٹھٹھہ ڈوئل کیریج وے کا آغاز کررہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے میں کراچی سے ٹھٹھہ بہت ہی اہمیت کا حامل سڑک کا منصوبہ ہے۔
اور اس منصوبے کا سب سے بڑا اقتصادی فائدہ اسی سڑک کو ٹھٹھہ سے تھرکول فیلڈ تک پہنچانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی سڑک کی تعمیر سے روزانہ ہزاروں مسافروں کو سفر کی آسانی ہوگی جو اسی روٹ پر سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اُمید کی جاتی ہے کہ بہترانفراسٹکچرکی سہولیات کے بعد گردونواح کے علاقوں میں بہتر تعلیمی اور صحت کی سہولیات کو فروغ حاصل ہو گا نئے اسکول اور صحت مراکز کھلیں گے جس سے عوام کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔سینئر صوبائی وزیر برائے خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس منصوبے کی سب سے بڑی خصوصیت اس منصوبے کو تھرکول فیلڈ سے لنک کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ٹینڈرز کے شفاف مراحل کے بعد پاکستان کی مشہور تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت گھگھر پھاٹک تا ٹھٹھہ بائی پاس تک موجودہ نیشنل ہائی وے N5 کی 49km لمبی سڑک کو ڈبل کرنے کیلئے شراکت کی۔ منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ منصوبے کی مجموعی رقم 1.35 بلین روپوں میں سے 70 فیصد (6,199/- ملین روپے)کا بندوبست کمرشل قرضے کے ذریعے جبکہ یقایا 30% (2657 ملین روپے) سندھ حکومت اور ایف ڈبلیو او کی مشترکہ ایکوئٹی کے تحت ہوگی۔جس میں سے 53.3فیصد (1417 ملین روپے) ایف ڈبلیو او جبکہ بقایا 46.7فیصد (1240 ملین روپے) سندھ حکومت ادا کریگی۔واضح رہے کہ اس منصوبے کی کنسیشن ایگرمینٹ پر 7 مئی 2015 کو محکمہ ورکس اینڈ سروسز اور ایف ڈبلیو او کے مابین وزیر اعلیٰ سندھ کے روبرو وزیراعلیٰ ہاؤس میں دستخط کئے گئے تھے۔ جس کیلئے آج مالی معاہدات پر دستخط کئے گئے ۔ اور اس کے کمرشل آپریشن کا آغاز2017 کے اختتام تک ہونے کی اُمید ہے۔ ایف ڈبلیواو دو سالہ تعمیراتی وقت میں ڈوئیل کیریج وے کی ڈزائین اور سڑک کی تعمیر عمل میں لائیگا۔ اور اس کے علاوہ منصوبے کی رو سے وہ 25سال تک ڈوئیل کیریج وے کی کوآپریٹ اور بحالی کا ذمہ دار ہوگا۔ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل افضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے ادارے کیلئے فخر کی بات ہے کہ ان کا ادارہ سندھ کی ترقی میں اپنا حصہ ملا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.