نادرا آفس میں خود کش حملے میں 22سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم افسردہ ہے،علی زیدی
منگل 29 دسمبر 2015 22:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے آرگنائزر علی زیدی نے مردان میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کی وحدت کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔
(جاری ہے)
لیکن پاکستانی قوم بلا رنگ و نسل و مسلک ملک دشمن قوتوں کے عزائم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،وہ منگل کوپارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ نرسری میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کررہے تھے،اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات دوا خان صابر، کیپٹن (ر) رضوان،ساجد حمید، صائمہ ندیم اور دیگررہنما بھی موجود تھے ۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ مردان کے نادرا آفس میں خود کش حملے میں 22سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم افسردہ ہے۔پختونخواہ کی غیور عوام نے دہشت گردی کی اس جنگ میں بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.