انسان بوڑھا نہیں ہوتا، سوچ بوڑھی ہوتی ہے۔96سالہ ”لڑکی“ نے ثابت کردیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 30 دسمبر 2015 00:03

انسان بوڑھا نہیں ہوتا، سوچ بوڑھی ہوتی ہے۔96سالہ ”لڑکی“ نے ثابت کردیا

اولڈبری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29دسمبر۔2015ء)ایک جوڑے جس کی مجموعی عمر 187سال ہے، جلد ہی دنیا کا معمر ترین نوبیاتا جوڑا بن جائےگا۔ 6بچوں کی پڑدادی فلو مارشلسے کی عمر 96 سال ہے۔ فلو کی شادی 91 سالہ پڑدادا بل گرفتھ سے اگلے ماہ 40 مہمانوں کے سامنےہوگی۔ ریٹائر انجینئر بل نے فلو کو اپنے 63سالہ بیٹے پیٹر کے سامنے چائے پلاتے ہوئے پرپوز کیا۔

فلو نےبتایا کہ بل نے اپنے بیٹے کو کہا کہ اگر تم مائنڈ نہ کروتو میں فلوکو شادی کے لیے کہہ دوں۔ پیٹر نے کہا کہ بہتر ہے آپ کہہ ہی دیں۔اس کے بعد بل نے فلو کو دیکھا اور کہا کہ کیا مجھ سے شادی کروگی؟ اس پر فلو نے ہاں کہہ دیا۔ فلو نے بتایا کہ اگرچہ بل نے گھٹنا ٹیک کر شادی کے لیے پرپوز نہیں کیا تاہم یہ اب بھی بہت رومانوی تھا۔ فلوکا کہنا ہے کہ میرے بہت سے دوست میرے شادی کرنے پر خوش ہیں اور بہت سے اسے پاگل پن سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس نے یہ بھی کہا کہ آپ شادی کرنے کے لیے کبھی بوڑھے نہیں ہوتے۔آپ کی عمر اتنی ہی ہوتی ہے جتنی آپ سوچتے ہیں ، میں اگرچہ جسمانی طور پر تو بوڑھی ہوں مگر ذہنی طور پر بالکل فٹ ہوں۔اولڈ بری، ویسٹ مڈز سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کی شادی 16جنوری کو ہوگی۔ اس سے پہلے جون میں ایسٹ بورن، سوسکس سے تعلق رکھنےو الے 103سالہ جارج کربی اور91سالہ ڈورین لوکی دنیا کے عمر رسیدہ ترین نوبیاتا جوڑے کا اعزاز اپنے نام کر چکےہیں۔