لاہور جلد پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہوجائے گا‘زیرزمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گرگئی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 30 دسمبر 2015 10:54

لاہور جلد پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہوجائے گا‘زیرزمین پانی کی سطح ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 دسمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور جلد پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہوجائے گا شہرکی آبادی ڈیڑھ کروڑکے قریب پہنچ چکی ہے اور اس میں ہردن اضافہ ہورہا ہے جبکہ واسا کی طرف سے 70 لاکھ شہریوں کو 72 گیلن فی کس کے تناسب سے ہر روز تقریبا 450 ملین گیلن پانی سپلائی کیا جاتا ہے جبکہ کئی پرائیویٹ ہاوٴسنگ سکیموں کا واٹر سپلائی کا الگ نظام ہے مجموعی طور پر تقریبا 700 سو ٹیوب ویل دن رات یہ عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور نتیجتا صورت حال ہر گزرنے والے دن کے ساتھ خراب ہوتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

صورت حال میں خرابی دریائے راوی کے خشک ہو جانے کے باعث مزید خراب ہو گئی ہے جہاں کبھی بہنے والا 5 ملین ایکٹر فٹ پانی لاہور میں پانی کی ری چارجنگ کا سب سے بڑا ذریعہ تھا۔ اِن حالات میں بھی سپلائی ہونے والے پانی کی تقریبا 40 فیصد مقدار ضائع کر دی جاتی ہے۔ اگر اقدامات نہ اْٹھائے گئے تو آئندہ 20 سالوں کے بعد شہر کی نصف آبادی کو ہی پینے کا پانی مل سکے گا۔ پانی کی سطح خطرناک حد تک گر جانے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کے پانی میں آرسینک کی آمیزش کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :