سارہ لورین نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی
بدھ 30 دسمبر 2015 11:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کا گرین سگنل دیدیا۔ وہ آئندہ برس کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک معروف پروڈکشن ہاوٴس کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرینگی۔اپنے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے کہا کہ بالی وڈ میں دونئی فلمیں سائن کی ہیں لیکن اس کے باوجود مجھے ایک بہت ہی اچھے اور منفرد موضوع پربننے والی فلم میں اہم کردار آفر کیا گیا تھا۔
اس فلم کی کہانی اور میرا کردار بہت جاندارتھا ، اسی لیے میں نے فلم میں کام کرنے کی رضامندی ظاہرکی تھی۔فلم مکمل طورپرکمرشل طرز پر بنائی جائے گی اوراس کے میوزک پربھی خاص توجہ دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کراچی اورشمالی علاقہ جات کے علاوہ دبئی، برطانیہ اور فرانس میں ہوگی۔(جاری ہے)
بڑے بجٹ سے بننے والی فلم میں جہاں پاکستانی فنکارکام کرینگے، وہیں ایک غیرملکی اداکارہ پر آئٹم سانگ بھی فلمبند کیا جائے گا۔
جہاں تک بات جدید ٹیکنالوجی اورسپیشل ایفیکٹس کی ہے تواس کے لیے بھی پروڈکشن ہاوٴس کچھ غیرملکی ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں سارہ لورین نے کہا کہ پاکستان میں فلمسازی کا عمل تیزی کے ساتھ بہتر ہورہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ میں دونئی فلمیں سائن کرنے کے باوجود میں نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ویسے بھی مجھے جوپہچان ملی تھی وہ پاکستان میں کام کرتے ہوئے ملی۔ اس شہرت کی بدولت مجھے بالی وڈ میں کام کے لیے آفرہوئی اوراب تک جوبھی کام کیا ہے ، اس کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پڑھے لکھے نوجوان فلمسازی کے شعبہ سے وابستہ ہورہے ہیں۔ جو اپنی صلاحیتوں کے بل پرتیزی کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی حاصل کررہے ہیں۔ خاص طورپر پاکستانی فلموں کا آسکر کے لیے نامزد ہونا بھی کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ یہ وہ تمام سگنلز ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری اب بحران سے نکل کر بہتری کی جانب گامزن ہے اورآنے والے دنوں میں اس کا بہترین رسپانس سامنے آئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.