ایشوریا کا رنبیر کپور کیساتھ رومانوی مناظرفلمانے سے انکار

بدھ 30 دسمبر 2015 11:23

ایشوریا کا رنبیر کپور کیساتھ رومانوی مناظرفلمانے سے انکار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے نئی فلم”اے دل ہے مشکل“ میں رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی مناظر فلمانے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کرن جوہر کی فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ بالی وڈ ذرائع کے مطابق ایشوریارائے نے رنبیر کپور کے ساتھ کوئی بھی رومانوی سین فلمانے سے انکار کر دیا ہے۔ "اے دل ہے مشکل" میں انوشکا شرما بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے رنبیر کپور سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ گانے میں پرفارم کر چکے ہیں۔