کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی سماعت ، آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 دسمبر 2015 11:42

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی سماعت ، آئندہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 دسمبر 2015 ء) : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آج ڈاکٹر عاصم حسین کو پیش کیا گیا ۔ دورانٍ سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی نقول نا مکمل ہیں، گواہان اور ملزمان کے بیا نات کی نقول کی فہرست بھی نہیں دی گئی ، عدالت نے آئندہ سماعت میں گواہان اور ملزمان کی مکمل فہرست طلب کر لی، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت میں پانچوں مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے ، جبکہ عدالت نے ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی کو بھی آئندہ سماعت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ، واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں نامزد اور مفرور ملزمان میں ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کا نام بھی شامل ہے جنہیں حا ل ہی میں کراچی کا مئیر نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کو آٹھ جنوری تک ملتوی کر تے ہوئے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری پر رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :