دھونی کی سوانح حیات پر مبنی فلم اگلے برس 6ستمبر کو ریلیز ہوگی

بدھ 30 دسمبر 2015 11:45

دھونی کی سوانح حیات پر مبنی فلم اگلے برس 6ستمبر کو ریلیز ہوگی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی بولی وڈ فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے جو اگلے سال 6 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی-اس فلم میں دھونی کا مرکزی کردار اداکار سشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں-نیرج پانڈے کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کرکٹ کپتان (مہندرا سنگھ دھونی) کی زندگی پر مبنی ہے جس نے اپنی کپتانی کے دوران ٹیم کو دو بڑی کامیابیاں دلائیں جن میں 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ اور 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سشانت سنگھ کو اس کردار کو بخوبی نبھانے کے لیے کئی روز تک تربیت حاصل کرنی پڑی، اداکار نے ٹوئٹر پر اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا-اس فلم کی شوٹنگ ہندوستانی ریاست بہار میں کی گئی ہے جہاں دھونی کی پیدائش ہوئی۔ اداکار انوپم کھیر اس فلم میں دھونی کے والد پان سنگھ کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ ایک نئی اداکارہ کیارہ اڈوانی، دھونی کی بیوی ساکشی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :