اچھی فلمیں بنانے سے شائقین فلم کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ‘ سید نور

بدھ 30 دسمبر 2015 11:58

اچھی فلمیں بنانے سے شائقین فلم کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ‘ سید ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے نئے اور جدید سینما گھروں کی جلد تعمیر نہایت ضروری ہے ، ہمارا سرکٹ پہلے ہی بہت چھوٹا ہے اور سینما گھروں کی عدم دستیابی کے باعث فلم پروڈیوسر فلم بنانے سے کتراتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فنانسر کروڑوں روپے لگا کر فلم بناتا ہے اور جب ریلیزنگ کا موقع آتا ہے تو بدقسمتی سے اسے سینما ہی نہیں ملتا جس کی وجہ سے فنانسروں کو کروڑوں کا نقصان ہوجاتاہے ۔ سید نور نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اب پاکستان میں اچھی فلمیں بنائی جا رہی ہیں جس کے باعث شائقین فلم کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :