ایک سہیلی کو دیکھ کر ماڈلنگ کا شوق پیدا ہوا ، پہلے شوٹ نے ہی تہلکہ مچا دیا ‘ عائشہ عمر

بدھ 30 دسمبر 2015 11:58

ایک سہیلی کو دیکھ کر ماڈلنگ کا شوق پیدا ہوا ، پہلے شوٹ نے ہی تہلکہ مچا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ انسان کی شخصیت میں موجود خوبیاں اسے لازوال بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ، میں نے زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ایک دن کامیاب اداکارہ بن جاؤں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گریجویشن کے بعد میری ایک سہیلی کو ماڈلنگ کا شوق تھا ، اس کے ساتھ اکثر فیشن شوز پر جانا ہوتا تھا، اسے دیکھ کر مجھے بھی ماڈلنگ کا شوق پیدا ہو گیا ، میرے پہلے فیشن شوٹ نے شوبز میں تہلکہ مچا دیا اور پھر ٹی وی نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

عائشہ عمر نے کہا کہ اگر انسان کے اندر کچھ کر گزرنے کی لگن ہو چاہے شعبہ کوئی بھی ہو انسان کامیاب ضرور ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز انڈسٹری دن بدن جدید ہو کر ترقی کر رہی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔