شائقین کے دل جیتنا ہی میرا مقصد ہے ‘اداکارہ عینی طاہرہ

بدھ 30 دسمبر 2015 12:34

شائقین کے دل جیتنا ہی میرا مقصد ہے ‘اداکارہ عینی طاہرہ

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء ) فلم و ٹی وی کی گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ شائقین کے دل جیتنا ہی میرا مقصد ہے انہوں نے کہا کہ دبئی اور بینکاک میں ہونے والے میوزک شوز کو شائقین نے میری پرفارمنس کو بہت سراہا ہے۔ نیا سال 2016ء میرے لئے بلندیوں و کامیابیاں کا سال ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ شائقین میری آنے والی نئے میوزک البم کو بہت پسندکریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداکاری کا شوق مجھے جنون کی حد تک ہے۔ میں منفرد اور ایسے کردار کی تلاش میں رہتی ہوں جسے شائقین ہمیشہ یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف معیاری کام کروں گی معیاری کام کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے۔ اور ایسے کردار کی تلا ش میں رہتی ہوں جسے شائقین بہت پسند کریں اور ہمیشہ یاد رکھیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے شاپنگ کرنا بہت پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5جنوری کے بعد وطن واپس آکر دوبارہ اپنی فلم کی شوٹنگ شرو ع کرونگی۔

متعلقہ عنوان :