میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے ایسے گیت تیار کروں جو ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو‘گلو کارہ شازیہ منظور

بدھ 30 دسمبر 2015 12:34

میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے ایسے گیت تیار کروں جو ہمارے کلچر اور ثقافت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) گلو کارہ شازیہ منظور نے کہا کہ ہے کہ کلاسیکل اور پاپ میوزک کے جدید دور میں بھی پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بے چین رہتے ہیں ‘میں ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں ،اگر موجودہ دور کی مناسبت سے میوزک کو تیار کیا جائے تو آج بھی لوگ ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بیتاب رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شازیہ منظور نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی میوزک کی کامیابی اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتی ہے‘ جب تک اس میوزک میں گانے والے کے اپنے کلچر کا رنگ دکھائی نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ ایسے گیت تیار کروں جن میں ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو۔