میں مایوس نہیں ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی‘شفقت چیمہ

بدھ 30 دسمبر 2015 12:34

میں مایوس نہیں ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی‘شفقت ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا‘اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائینگی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شفقت چیمہ نے کہا کہ آج کل فلم کیساتھ ڈراموں میں بھی مصروف ہیں‘ لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لئے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :