انڈسٹری سے وابستہ ہر فرداسکی ترقی کیلئے سوچ رہا ہے ‘سنہری خان

بدھ 30 دسمبر 2015 12:38

انڈسٹری سے وابستہ ہر فرداسکی ترقی کیلئے سوچ رہا ہے ‘سنہری خان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) فلم سٹارسنہری خان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دوسروں کی کامیابی پر حسد کرنا اور اپنی اصلاح کی بجائے تنقید کی روایت عام ہو چکی ہے ،انڈسٹری سے وابستہ شاید ہی ایسا کوئی شخص ہوگا جو اسکی بہتری کے لئے سوچ بچا ر نہ کرتا ہو ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میری اپنی زندگی کا تجربہ ہے کہ بہت سے لوگ دوستوں کی شکل میں آپ کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں لیکن وہ اندر ہی اندر اپنی کامیابیوں پر حسد بھی کر رہے ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نیک نیتی سے اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں او راسکا مجھے پھل بھی ملا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہوں گی اور مجھے یقین ہے کہ اس سے وابستہ سب لوگ اسی طرح کی سوچ رکھتے ہیں ۔