سچے فنکار کی صلاحیتوں کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا‘ہما علی

بدھ 30 دسمبر 2015 12:38

سچے فنکار کی صلاحیتوں کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا‘ہما علی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ میں اسٹیج ڈرامے میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں ، مگر فحاشی تب ختم ہو گی جب پروڈیوسر ڈراموں میں اداکاروں کے کرداروں سے فحاشی ختم کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سچے فنکار کی صلاحیتوں کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا‘کچھ لوگ ہر وقت مجھے آؤٹ کرنے کی سازش کرتے رہتے ہیں مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ ہر بار ناکام ہوتے ہیں میں ‘ جو کوئی بھی کامیاب ہوتا ہے اس کے خلاف سازشیں بھی اتنی ہوتی ہیں اور میرے خلاف بھی اسٹیج کی دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جو ہر وقت سازشیں کرتے ہیں اور ان کی یہ خواہش ہے کہ میں شوبز سے آؤٹ ہو جاؤں مگر وہ تمام لوگ ناکام ہوتے ہیں اور میں مزید کامیابیاں حاصل کرتی ہوں۔