وقار یونس کا راحت علی کو پی ایس میں شامل نہ کیے جانے پر پانچوں فرنچائزز سے اظہار ناراضگی

بدھ 30 دسمبر 2015 12:53

وقار یونس کا راحت علی کو پی ایس میں شامل نہ کیے جانے پر پانچوں فرنچائزز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) ہیڈ کوچ وقار یونس فاسٹ بولر راحت علی کو پی ایس میں شامل نہ کیے جانے پر پی ایس ایل اور پانچوں فرنچائزز سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کامستقل رکن راحت علی کاپی ایس ایل میں شامل نہ ہوناپریشان کن ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وقار یونس فاسٹ بولر راحت علی کوپی ایس ایل کی کسی ٹیم میں شامل نہ کرنے پرغصے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ راحت علی واحد کھلاڑی ہیں جو پی ایس ایل میں شامل نہیں ہیں ،راحت علی افسردہ ہے اور حوصلہ شکنی محسوس کررہا ہے،راحت علی کے لیے پی ایس ایل کی انتظامیہ سے بات کی ہے راحت علی کی شمولیت کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔