7 سالہ بچے نے طویل ترین رولر سکیٹنگ کا عالمی ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کردیا

بدھ 30 دسمبر 2015 13:08

7 سالہ بچے نے طویل ترین رولر سکیٹنگ کا عالمی ریکارڈ بنا کر سب کو حیران ..

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) جب سب سورہے تھے اس وقت تلک کیسم جاگ کر ایک عظیم کارنامے کی تیاری کررہا تھا،7 سالہ بچے نے 2 سال کی محنت کے بعد طویل ترین لمبو سکیٹنگ کا عالمی ریکارڈ بناڈالا ۔ تلک کیسم نے چھوٹی عمر میں بڑا ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل کیا جو ٹافی چبانے جتنا آسان نہ تھا بلکہ وہ 2 برس تک 7 گھنٹوں کی ٹریننگ کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق تلک کیسم نے5 سال کی عمر میں پریکٹس شروع کی ، وہ تلک لمبو سکیٹنگ کے لیے روز صبح 4 بجے جاگتا،تقریبا سات گھنٹے ٹریننگ کرتا تھا ۔ سخت محنت کے بعد تلک نے 116 میٹر طویل لمبو سکیٹنگ کا ریکارڈ بنا ڈالا جب کہ پچھلا ریکارڈ محض 50 میٹر کا تھا،ساتھ ساتھ بارز کو بھی 7 سینٹی میٹر مزید نیچے رکھا گیا تھا ۔ 7 سالہ چھوٹو ماسٹر کے کارنامے نے اس کی عمر کے بچوں کے لیے مثال قائم کردی ہے جو زیادہ تر وقت ٹی وی دیکھنے اور کھیل میں گزارتے ہیں ۔