’جہاں تک میں‌راحیل شریف کو جانتا ہوں‌وہ اپنی مدت میں توسیع نہیں کروائے گا‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 دسمبر 2015 13:26

’جہاں تک میں‌راحیل شریف کو جانتا ہوں‌وہ اپنی مدت میں توسیع نہیں کروائے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 دسمبر 2015 ء): نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں میزبان کا کہنا تھا کہ ”شکریہ راحیل شریف“ کی مہم آئی ایس پی آر کی جانب سے جنرل راحیل شریف کی مدت میں توسیع کی مد میں چلائی گئی ہے جس پر عوامی لیگ سر براہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس جنرل راحیل شریف کو میں جانتا ہوں وہ کبھی بھی اپنی مدت میں توسیع نہیں کروائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف اپنی مدت میں توسیع کے لیے ہرگز درخواست نہیں دیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف جنرل راحیل شریف کے ساتھ آرام محسوس نہیں کر سکتے تو کسی کے اور جنرل کے ساتھ بھی نہیں کر سکیں گے۔