پی ایف ایف فٹ بال کپ سے ملک میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، رانا محمد اشرف

بدھ 30 دسمبر 2015 13:27

پی ایف ایف فٹ بال کپ سے ملک میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، رانا محمد اشرف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری رانا محمد اشرف نے کہا ہے کہ پی ایف ایف فٹ بال کپ سے ملک میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، پی ایف ایف کپ 15جنوری سے 5 فروری تک لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں ایک ساتھ شروع ہوگا، اس ٹورنامنٹ کا اعلان کرکے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹرٹر نے فٹ بال کے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے، کافی عرصہ سے ملک میں کوئی قومی سطح کا ٹورنامنٹ نہیں ہو رہا تھا اور اس ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو روزگار کے مواقعے ملیں گے اور ٹورنامنٹ کے انعقاد سے قومی فٹ بال ٹیم کو بھی نیا ٹیلنٹ ملے گا، رانا اشرف نے پی ایف ایف کے ایڈمیسٹرٹر سے اپیل کی ہے کہ قومی انڈر 13- اور قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد بھی کیا جائے جس سے کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے،