وفاقی حکومت کی پاکستان سپورٹس بورڈ کو انٹر بورڈز سپورٹس گالا منعقد کرانیکی ہدایت

بدھ 30 دسمبر 2015 13:28

وفاقی حکومت کی پاکستان سپورٹس بورڈ کو انٹر بورڈز سپورٹس گالا منعقد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے نچلی سطح پر کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو انٹربورڈز سپورٹس گالا منعقد کرانے کی ہدایت کردی ۔ ذرائع کے مطابق 15فروری سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے انٹر سپورٹس گالا میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے ہزاروں اتھلیٹس شرکت کرینگے جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی انٹر سپورٹس بورڈز گالا منعقد کرانے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر اعظم ڈار نے بتایا کہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے سپورٹس گالا میں ایتھلیکٹس ، بیڈمنٹن ، ہاکی ، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے بوائز اور گرلز کے مقابلے منعقد ہونگے پاکستان سپورٹس بورڈ گالا میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی بورڈنگ ، لانچنگ ، ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے سمیت پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات بھی دے گا انہوں نے بتایا کہ انٹر سپورٹس بورڈز گالا کے حوالے سے ایونٹس کو حتمی شکل دینے کیلئے انٹر بورڈ کمیٹی کے حکام کے ساتھ آئندہ ہفتے ملاقات ہوگی جس میں تمام شیڈول کی رابطہ منظوری دی جائے گی