ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی ٹینس ٹیم کے چناؤ کیلئے 3 روزہ ٹرائلز اسلام آباد میں شروع

بدھ 30 دسمبر 2015 13:31

ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی ٹینس ٹیم کے چناؤ کیلئے 3 روزہ ٹرائلز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30دسمبر۔2015ء) ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی ٹینس ٹیم کے چناؤ کیلئے تین روزہ ٹرائلز اسلام آباد میں شروع ہو گئے جس میں 11خواتین اور 7مرد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انعام الحق کی نگرانی میں جاری ٹرائلز میں مینز اور وویمنز ٹیم کا چناؤ اوپن ٹرائلز کے ذریعے کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

خواتین کھلاڑیوں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے 4کھلاڑیوں کو چناؤ عمل میں لایا جائیگا ان مین سارہ منصور، غنچہ بابر، ماہین آفتاب، نور ملک ، ردا خالد، انعم قریشی ، سارہ محبوب ، مہک کھوکھر، اوشنا سہیل، اورین وزیر اور علینہ آفتاب شامل ہیں ۔

شہرہ آفاق ٹینس پلیئر اعصام الحق اور عقیل خان کو ٹرائلز سے استشنی دیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سامر افتخار‘ محمد عابد مشتاق‘ یاسر خان‘ مزمل مرتضیٰ‘ احمدچوہدری، مدثر مرتضی ،شہزادخان شامل ہیں۔ ساوتھ ایشین گیمز کیلئے قومی ٹینس ٹیم کے حتمی سکواڈ کا اعلان جمعرات کو کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :