ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 30 دسمبر 2015 13:45

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آگئے

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنا لیا ۔41سالہ مصباح الحق نے @Captainmisbahpk کے نام سے بنائے گئے اپنے اکاؤنٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کرکے اس کے اصلی ہونے کی تصدیق کی ،اس موقع پر وہ نئے ہیئر سٹائل میں بھی نظر آئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ٹویٹر پر اس سے قبل مصباح الحق کے نام سے کئی اکاؤنٹ موجود ہیں تاہم مصباح نے ان میں سے کسی اکاؤنٹ کی ملکیت سے انکار کیا ۔