برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2جنوری سے شروع ہوگی

بدھ 30 دسمبر 2015 13:47

برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30دسمبر۔2015ء) برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 جنوری سے برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں دنیا بھر سے تقربیاً 500 کھلاڑی مختلف ایج کیٹگریز میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کی 6 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی، جس میں انڈر19- میں اسرار احمد، انڈر17- میں عون عباس، مہران جاوید، منصور زمان، عبدالملک جبکہ انڈر13- میں ابتسام ریاض شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 6 جنوری تک جاری رہے گی۔