مہران اکیڈمی اسلام آباد نے گلشن سوکر اکیڈمی کراچی کو فٹبال میچ 1-4 سے ہرا دیا

بدھ 30 دسمبر 2015 13:47

مہران اکیڈمی اسلام آباد نے گلشن سوکر اکیڈمی کراچی کو فٹبال میچ 1-4 سے ..

اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30دسمبر۔2015ء) مہران اکیڈمی اسلام آباد نے گلشن سوکر اکیڈمی کراچی کو فٹ بال میچ میں 4-1 گول سے ہرا دیا، کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں دوسرے ہاف میں مہران اکیڈمی نے مزید تین گول کرکے مقابلہ 4-1 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے 15 ویں منٹ مہران اکیڈمی کی طرف سے ایمل خان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے 10 منٹ بعد گلشن سوکر اکیڈمی کی ٹیم نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جو ہاف ٹائم تک برقرار رہا، دوسرے ہاف میں مہران اکیڈمی کی جانب سے احتشام خان دو جبکہ فریدالدین خان ایک گول سکور کیا۔

اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔